امریکی شہر بیٹونول کے ریسٹورنٹ میں رئیل اسٹیٹ کمپنی کا مالک گرانٹ وائس نے3 دوستوں کے ساتھ کھانے کا رخ کیا۔ پیٹ بھر کر کھانا کھایا تو سبھی دوستوں نے مجموعی طور پر 4400ڈالر کی ٹپ اُس ویٹرس یعنی رایان برنڈٹ کو دی، جو ان کے ہر آرڈر کو پورا کرنے میں لگی ہوئی تھی۔ گرانٹ وائس تو کھانا کھا کر چلتے بنے لیکن اب ریسٹورنٹ انتظامیہ نے دکھایا اپنا رنگ اور رایان پر دباؤ ڈالا کہ اسے جو بھاری ٹپ ملی ہے، اس میں سے دیگر ویٹرز کا حصہ بھی ادا کرے۔ویٹرس رایان نے دوٹوک لفظوں می معذرت کرلی تو انتظامیہ ایسی طیش میں آئی کہ اسے نوکری سے ہی نکال باہر کیا۔ رایان کا کہنا تھا کہ وہ یہ رقم یونیورسٹی کی فیس ادا کرنے کے لیے جو اس نے قرض لیا ہے، اسے واپس کرنے کے لیے استعمال کرے گی۔ بات جنگل کی آگ تک پھیلی تو رئیل اسٹیٹ کمپنی کے مالک گرانٹ وائس کو بھی پتا لگا۔ جنہوں نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا لیکن ساتھ ہی انہوں نے سوشل میڈیا پر ’گو فنڈ می‘ نامی پلیٹ فارم بنا دیا۔ جہاں اب رایان کی تعلیمی سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے فنڈز اکھٹے کیے جارہے ہیں۔
View this post on Instagram
Discussion about this post