پیپلز پارٹی کے سینیر رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن سے ن لیگ کے کارکن اور رہنما ناراض ہیں۔ سوشل میڈیا کا رخ کیا جائے تو گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بیرسٹر اعتزاز احسن کا ٹرینڈ گردش میں ہے۔ لیگی کارکنوں کا غصہ تو ساتویں آسمان پر ہے، جو بیرسٹر اعتزاز احسن کو نشانہ بنائے ہوئے ہیں۔
Nawaz Sharif may be offered asylum by India says Aitzaz Ahsan
Pmln supporters are criticizing Aitzaz Ahsan for his statement but why they aren’t saying that Nawaz Sharif will come to Pakistan instead of India? pic.twitter.com/xYU4gsNH0N
— Yasir Iqbal Khan (@RealYasir__Khan) August 6, 2021
کچھ صارفین نے بیرسٹر اعتزاز احسن کی کردار کشی میں ہر حد کو پار کردیا ہے۔ جبکہ کچھ کا خیال ہے کہ پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے نظر انداز ہونے کی وجہ سے بیرسٹر اعتزاز احسن خود کو خبروں میں زندہ رکھنے کے لیے کوئی نہ کوئی ایسا بیان دیتے ہیں، جو موضوع بحث بن جائے۔
بیرسٹر اعتزاز احسن پر اتنا غصہ کیوں؟
قصہ کچھ یوں ہے کہ بیرسٹر اعتزاز احسن نے جمعرات کے روز نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں نواز شریف کے ویزے میں توسیع مسترد ہونے پر گفتگو کرتے ہوئے اس جانب اشارہ کیا کہ سیاسی پناہ کے لیے ہوسکتا ہے نواز شریف بھارت کا رخ کریں۔ بیرسٹر اعتزاز احسن نے میزبان کاشف عباسی کو جہاں نواز شریف کی برطانیہ میں رہائش، ویزے اورپاسپورٹ کے حوالے سے قانونی پہلوؤں کا تذکرہ کیا، وہیں انہوں نے طنزیہ انداز میں یہ تک بول دیا کہ شاید بھارت نواز شریف کو اپنے پاس بلانے کے لیے تیار ہوجائے۔ بھارت کوئی کھیل کھیلے۔ بھارت تو ایسی کھیل کھیلنے کو تیار ہوگا۔ بیرسٹر اعتزاز احسن کے اس اظہار خیال پر وہ اب ہدف تنقید ہیں۔
بیرسٹر اعتزاز احسن سیاسی قیادت سے نالاں کیوں؟
گزشتہ کئی برسوں سے بیرسٹر اعتزاز احسن عملی طور پر سیاسی مہم جوئی سے دور ہیں۔ پیپلز پارٹی کے بعض فیصلوں پر کڑی تنقید کرنے کے ساتھ ساتھ وہ اپوزیشن بالخصوص ن لیگ کے اقدامات پر بھی کھل کر اختلاف رائے رکھتے ہیں۔
حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک الائنس ( پی ڈی ایم ) کی تشکیل پر بھی اعتراز احسن نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ پیپلز پارٹی کی طرح وہ اس بات پر قائل تھے کہ پی ڈی ایم جماعتوں کو اسمبلیوں سے استعفیٰ نہیں دینے چاہیے۔
Aitzaz Ahsan is the real genius ,that is why,the Patwari are against him.He just expressed his suggestion,the Patwari started weeping . pic.twitter.com/QOv83nHbqV
— Professor Akbar (@akbar_professor) August 6, 2021
پیپلز پارٹی سے فاصلے کی ایک وجہ ان کا بے باک رویہ ہے۔ عام طور پر وہ پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں نظر آتے ہیں، جب کہ پارٹی کے دیگر سیاسی امور سے وہ کنارہ کشی اختیار کرچکے ہیں۔ سینیر قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن کے ا س عمل کی ایک ٹھوس وجہ یہ بھی بیان کی جاتی ہے کہ ڈھلتی عمر ان کو اس بات کی اجازت نہیں دے رہی کہ وہ عوامی جلسوں اور سیاسی معرکہ آرائی میں اپنا حصہ ڈالیں۔ عام طور پر ٹی وی چینلز بیرسٹر اعتزاز احسن کو قانونی پیچیدگیوں کی گتھی سلجھانے اور سمجھنے کے لیے رابطہ کرتے ہیں۔
ن لیگ کا کارکن پورا انٹرویو تو سنیں
گو کہ بیرسٹر اعتزاز احسن نے ذومعنی انداز میں نواز شریف اور بھارت کی قربت کا تذکرہ کرتے ہوئے لیگی سربراہ کو بھارت کے بلاوے کا اشارہ کیا لیکن اگلے ہی لمحے یہ بھی کہا کہ نواز شریف ایسی کوئی پیش کش قبول نہیں کریں گے۔ جو اس طرف بھی اشارہ ہے کہ لیگی سربراہ ایسے اقدام کو اپنی ہی نہیں پارٹی کی سیاسی خودکشی سمجھیں گے۔ تو اسی لیے ن لیگ کے حامیوں کو صبر و تحمل کے ساتھ بیرسٹر اعتزاز احسن کی یہ پوری گفتگو ضرور سننی چاہیے۔
Deep Pockets Of Nawas Shreef.
Aitzaz Ahsan ny Suggestion di te bus.#Aitzazahsan pic.twitter.com/xdAMqhU8xD— Tetoo Patiya (@Pola_620) August 6, 2021
Nawaz Sharif may be offered asylum by India: Aitzaz Ahsan https://t.co/TZ3KCUHxZX via @YouTube
— Saleem Ahmed qureshi (@SaleemAhmedqu12) August 6, 2021
Discussion about this post