وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے بیان کے مطابق کمیشن غیر جانبدار ہوگا۔ منصفانہ طور پر تحقیقات کرے گا۔ تحقیقات پاکستانی عوام کے سامنے پیش کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کمیشن کے ٹی او آر کابینہ میں رکھے جائیں گے۔ سازش کا ڈراما فرح گوگی کے معاملات چھپانے کے لیے ہے۔ کمیشن اس بات کا بھی فیصلہ کرے گا کہ اس سازشی ڈرامے کے اصل کردار کون ہیں؟ رپورٹ آنے کے بعد ذمے داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ تحقیقاتی کمیشن کا سربراہ ایسا شخص ہوگا، جس پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکے گا۔ رپورٹ سامنے آنے کےبعد عوام کے سامنے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔
Discussion about this post