بلو دے گھر سب کو لے جانے والے ابرار الحق کسی نہ کسی حوالے سے خبروں میں رہتے ہیں۔کبھی ناچ پنجابن ناچ پر اعتراض ہوتا تو کبھی چمکیلی گانے پر۔ اب گزشتہ دنوں خود انہیں اس بات پر اعتراض تھا کہ مائیں کلمہ سنانے کے بجائے بے بی شارک گانا لگا کر بچوں کو اس میں مگن کردیتی ہیں۔ابرار الحق کو اس بات کا غم ستا رہا تھا کہ بچوں کی تربیت کا آغاز بی بی شارک کے گانے سے کیا جارہا ہے۔ جس کا نتیجہ 15 یا 18 سال کی عمر میں دیکھنے کو ملتا ہے۔ابرار الحق کے ان خیالات کے بعد وہ تنقید کے کٹہرے میں بھی کھڑے ہوئے۔ اب کیا کہیں جناب بے بی شارک کو برا بھلا کہنے والے ابرار الحق کے نئے گانے بیگم شک کرتی ہے ڈو ڈو کی بیشتر دھن، اُسی بے بی شارک سے ملتی ہے جسے ابرار الحق نے کم سن بچوں کی بگاڑ کا ذریعہ بنایا تھا۔
گلوکار نے بطور ماڈل صبا قمر کو اس گیت میں پیش کرتے ہوئے ان شوہر حضرات کی عکاسی کی ہے جو بیگمات سے ڈرتے ہیں یا پھر ان کے اشاروں پر ناچتے ہیں۔لیکن سوشل میڈیا پر ایک بار پھر وہ تنقید کا نشانہ بنائے جارہے ہیں۔ کسی نے اس کی دھن کو بے بی شارک کی کاربن کاپی قرار دیا تو کسی نے شوہر وں کی توہین۔ صارف جاسر شہباز نے ابرار الحق کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شرم چھو کے نہیں گزری، پہلے ان ماؤں کا مذاق اڑایا کو اپنے بچوں کو بے بی شارک سناتی ہیں اور اب بے بی شارک کو توڑ مروڑ کر دیسی بیویوں پر مذاق کیا گیا ہے۔
Abrar-ul-Haq ruined baby shark for me.
— Rabiah Baloch (@balochistan2020) October 28, 2021
صارف رابعہ نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابرارلحق نے بے بی شارک کو برباد کردیا ہے۔
Abrar-ul-Haq ruined baby shark for me.
— Rabiah Baloch (@balochistan2020) October 28, 2021
صارف کنزہ طاہر کا کہنا تھا کہ ابرار الحق نے دنیا کو یہ بتانے کے لیے گانا جاری کیا کہ وہ دھوکہ نہیں دے رہے ہیں.. اگر یہ زہریلے عزم کے مسائل نہیں ہیں تو مجھے نہیں معلوم کہ کیا ہے۔
Abrar ul Haq released a proper song to tell the world that he isn’t cheating.. if that isn’t toxic commitment issues I don’t know what is. https://t.co/V3saZQLcb0
— Kinza Tahir (@kinzatahir_) October 28, 2021
صارف آنسی نے لکھا کہ پہلے میوزک کا مذاق اور پھر اسی ٹریک پر میوزک بنایا، اسے کہتے ہیں ابرار الحق کی منافقت۔
First joke about the music and then made music on the same track
This is called hypocrisy of Abrar Ul haq— Ansi (@Ans_i_x) October 27, 2021
اب لگتا یہی ہے کہ ابرار الحق جان بوجھ کر ایسا کام یا بیان دیتے ہیں کہ تاکہ کچھ عرصے کے لیے خبروں میں تو رہیں۔۔ بالکل اپنی میرا جی کی طرح۔۔۔
Discussion about this post