ترکی میں حالیہ برف باری نے تباہی مچادی، بڑی بڑی شاہراہوں نے سفید چادر اوڑھ لی، ہر سو چھائی سفیدی کے باعث حدنگاہ کم جبکہ سڑکوں پر جمی برف کی موٹی تہہ کی وجہ سے زمینی نقل و حمل کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے۔ ترکی میں جہاں انسانی زندگی شدید برفباری کے نیتجے میں مفلوج ہوکر رہ گئی ہیں وہی کئی مویشیوں اور حیوانات کو بھی مشکلات کا سامنا ہیں، ترکی کے صوبے وان میں سڑکوں پر کھڑے کئی گدھے مجسموں کی صورت اختیار کرچکے ہیں جبکہ بعض مقامات پر کئی بے زبان جانور برف تلے دب چکے ہیں۔
Another video showing animals frozen to death due to abnormal snowfall in #Turkey pic.twitter.com/t9DChDShpY
— Tribulation (@theblackexodus) January 20, 2022
سوشل میڈیا پر اس وقت ترکی میں حالیہ برف باری سے ہونے والی تباہی کی کئی ویڈیوز زیر گردش ہے، فضائی ٹریفک معطل ہونے کی وجہ سے ترکی کے ہوائی اڈوں پر حالات بدستور افراتفری کا شکار ہے اور کئی مسافر استنبول ایئر پورٹ پر رات گزارنے پر مجبور ہیں۔
اس کے علاوہ خراب موسم کے باعث ترکی کے کئی صوبوں میں سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہیں جبکہ کئی علاقوں میں تعطیلات کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔
My flight was ready to takeoff from #IST runway when an “unpredicted” snowstorm hit us! We stuck inside it for more than 10 hours before they managed to rescue us! #istanbulairport #turkishairline pic.twitter.com/lq25QvX9Fn
— Sina Boroumand (@sinaxs) January 25, 2022
Discussion about this post