نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کنٹرول سینٹر کا اسلام آباد میں وفاقی وزیر اسد عمر، وزیر تعلیم شفقت محمود اور دیگر عہدیدارن کے ساتھ اہم اجلاس ہوا۔ فیصلہ یہی ہوا کہ سردیوں کی چھٹیاں تعلیمی اداروں میں سے 3جنوری سے ہوں گی لیکن ا س فیصلے وہ علاقے مشثنیٰ ہوں گے جہاں دھند اور سردی کی شدت ہوگی زیادہ۔
During today’s NCOC session, it is decided that Winter vacation in education sector will start from 3rd January 22 apart from Fog / Smog hit districts of Pakistan. Federating units will issue notifications accordingly.
— NCOC (@OfficialNcoc) December 17, 2021
این سی او سی نے والدین پر بھی دیا ہے اس بات کا زور کہ وہ بچوں کی ویکسی نیشن کرائیں تاکہ کورونا کو شکست دے سکیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ منگل کو وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بذریعہ ٹوئٹ اعلان کیا تھا کہ وفاقی اور صوبائی سیکریٹریز کی ملاقات کے بعد طے ہوا ہے یہ موسم سرما کی تعطیلات 25دسمبر سے 4جنوری تک ہونی چاہیے۔
ادھر سندھ حکومت پہلے ہی اعلان کرچکی ہے کہ وہ موسم سرما کی چھٹیاں 20دسمبر سے 3جنوری تک کرے گی۔ اب این سی او سی کے نئے فیصلے کے بعد دیکھنا یہ ہے کہ سندھ حکومت اپنے اعلان کو واپس لے کر کیا واقعی 3جنوری سے صوبے بھر میں تعطیلات کا اعلان کرے گی ۔
Discussion about this post