کوئی ایک شادی کرکے پچھتا رہا ہے تو کوئی دوسری لیکن تھائی باشندہ اونگ ڈیم سوروٹ اس اعتبار سے خوش قسمت ہی کہے جاسکتے ہیں کہ اُن کی ایک نہیں پوری کی پوری8بیویاں ہیں اور ساری کی ساری ایک ساتھ رہتی ہیں۔ایک ہی چھت تلے رہنے والی ان بیگمات میں کوئی کھٹ پٹ نہیں ہوتی۔ شوہرپیشے کے اعتبار سے ٹیٹو آرٹسٹ ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ آٹھوں بیگمات کے درمیان بہنوں اور سہیلیوں والا پیاراور محبت ہے۔ اونگ ڈیم کا ہر بیوی سے پہلی نظر میں پیار ہوا ہے۔ پہلی بیوی کسی دوست کی شادی میں ملی تو دوسری بیوی بازار میں۔
تیسری بیوی سے اسپتال میں ملاقات ہوئی تو اونگ اُن پر دل ہار گئے۔ اونگ نے اپنی چوتھی، پانچویں اور چھٹی بیوی سے بالترتیب انسٹاگرام، فیس بک اور ٹک ٹاک پر ملاقات کی۔ ایک بار اونگ اپنی والدہ کے ساتھ مشہور مندر گیا جہاں چھٹی کے دوران اس کی ساتویں بیوی نونگ فلم اور آٹھویں بیوی نونگ مائی سے ملا جہاں اس کی دوسری بیویاں بھی اس کے ساتھ تھیں۔ تھائی ذرائع ابلاغ کے مطابق آٹھوں چھوٹے موٹے کاروبار کر کے گھر کی گاڑی کھینچتی ہے۔ اونگ نے اپنی بیویوں کو صاف صاف کہہ دیا ہے کہ وہ ان سے کبھی بھی کچھ نہ چھپائیں۔
اگر وہ کسی دوسرے آدمی سے محبت کرتے ہیں تو اسے کھل کر بتائیں۔ یہی نہیں، اگر وہ طلاق چاہتی ہیں تو صاف صاف بتا دیں، اس کے بعد ان کی راہیں جدا ہو جائیں گی۔ خواتین کے گھر والوں کو شروع میں اس طرح کی شادی پر کچھ اعتراض تھا لیکن بعد میں جب انہوں نے اونگ کو دیکھا تو وہ اس کی فطرت کے مداح ہو گئے۔ اس لیے ان کی علیحدگی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
Discussion about this post