ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ایک بار پھر انتہا پسند اور متعصب بھارتیوں کے نشانے پر آگئی ہیں۔ انتہا پسندوں کے ہندی اخبار ’جان ستہ‘ نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کی جیت کا جشن منانے والی ثانیہ مرزا کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔ تنگ نظری کی گہری کھائی میں گرے اخبار کے مطابق ایک بھارتی ہو کر یوں پاکستان کی جیت پر خوش ہونا ثانیہ مرزا کو کسی صورت زیب نہیں دیتا ۔
اس ساری صورتحال پر پاکستانی صارفین دلچسپ اور مزے دار تبصرے کررہے ہیں۔ ایک صارف نمز نے لکھا کہ ثانیہ مرزا بھارتی ہار کو بھول کر اپنے شوہر کی حمایت کے لیے میدان میں پہنچیں۔
#SaniaMirza forget India’s defeat and she’s here in the Ground for her Husband’s Support
APPRECIATION ❤️😊 pic.twitter.com/v4jwo4cZ9r— Nimmz__🔥 (@Chlo_shaba_kato) November 7, 2021
ایک اور صارف میرو انصاری کے مطابق ثانیہ بھابھی نے ہمیشہ حمایت اور پیار ہی ظاہر کیا ہے۔
Sania bhabi Always show her support & love to #shoaibmalik 💞💞#PAKvsSCO #saniamirza pic.twitter.com/3gTMXhZ6lF
— Meeru Ansari🇵🇰 (@meeruansari) November 7, 2021
سہیل لکھتے ہیں کہ ثانیہ مرزا کی بھارتی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی لیکن وہ اپنے شوہر شعیب ملک کی بیٹنگ کا لطف اٹھارہی ہیں۔
Sania Mirza’s team was knocked out of the World Cup but she still enjoying her hubby batting 🤩🤩🤩 pic.twitter.com/njmX9bKco4
— S O H A I L👓 ( سہیل) (@Msohailsays) November 7, 2021
صارف ماہم نوید کے مطابق میں اپنے شوہر کی ایسی ہی فتح دیکھنا چاہتی ہوں، جیسے ثانیہ مرزا شعیب ملک کے ریکارڈ توڑتے ہوئے دیکھ رہی ہیں۔ علی عباس کاظمی کا کہنا ہے کہ جب جب ثانیہ بھابھی آتی ہیں، تب تب شعیب ملک پرفارم کرتے ہیں۔
Jab Jab Bhabhi @MirzaSania aati Hain Tab Tab @realshoaibmalik Bhai Perform Kartey Hain…😋🇵🇰❤
54* Runs
18 Balls#SHOAIB_MALIK#performance #PAKvsSCO pic.twitter.com/cr4KWyPQCe— Ali Abbas Kazmi (@Ali5AbbasKazmi) November 8, 2021
ذیشان علی نے طنزیہ لہجے میں لکھا کہ صرف دو بھارتی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرسکے۔ ایک ثانیہ مرزا اور صائمہ حسن۔ یاد رہے کہ دونوں کا تعلق بھارت سے۔
Two Indians who Qualify for semi-final
Sania Mirza and Samia Hassan pic.twitter.com/XxsdogBdZy— Zeeshan Ali (@Alizeesam1) November 8, 2021
ایمن ملک کا کہنا ہے کہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے عورت کا ہا تھ ہوتا ہے۔
Har Kamyab Mard ke Peeche Aurat ka Hath Hota Hai !! @MirzaSania 😍🙊😅#PAKvsSCO #SemiFinal #Cricket #T20WorldCup pic.twitter.com/4tpWjl30Cy
— Ayemanmalik01🇵🇰 (@Ayemanmalik01) November 7, 2021
میاں عمر کے مطابق ثانیہ مرزا کی میدان میں موجودگی ہمیشہ شعیب ملک کے لیے خوش قستمی کا باعث بنتی ہے۔
Discussion about this post