لاہور میں جانوروں کے حقوق اور ماحولیات پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس عائشہ اے ملک ضرورت ہے کہ جانوروں کے حقوق پورے کیے جائیں، تنظیمیں اس کے لیے اچھا کام کر رہی ہیں، اس پر مزید کام ہونا چاہیے، جانوروں اور انسانوں کا تعلق قدرت نے بنایا ہے۔ جس طرح انسانوں کو بنیادی حقوق چاہئیں، جانوروں کے کھانے اور پینے کا انتظام ہونا چاہیے، آوارہ کتوں کو مارنے کے کیس پر بہت غور و فکر کیا گیا ہے۔ٹولنٹن مارکیٹ میں جانوروں کی صورتِ حال پر تشویش ہے۔ جسٹس عائشہ اے ملک کے مطابق لائیو اسٹاک کا مقصد ہی ان کے حقوق کا تحفظ ہے، ہمیں صحیح معنوں میں ایک ویلفیئر اسٹیٹ بننا ہو گا، ویلفیئر خواہ کسی طبقے کے لیے ہو، اس کے لیے مؤثر قانون سازی ناگزیر ہے۔
Discussion about this post