لاپتا افراد کے کمیشن کے سربراہ اور نیب کے سابق چیئرمین جاوید اقبال کو قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے طلب کیا ہے۔ جاوید اقبال پر الزام ہے کہ انہوں نے خاتون سے غیر اخلاقی گفتگو کی۔ کمیٹی کے سامنے جاوید اقبال ہی نہیں متاثرہ خاتون اور سماجی کارکن آمنہ مسعود بھی پیش ہوں گی۔ یاد رہے کہ جاوید اقبال کےحوالے سے آمنہ مسعود نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے متاثرہ خاتون کے ساھ نازیبا گفتگو کی۔ یہ وہ خاتون تھی جو اپنے لاپتا شوہر کی تلاش میں کمیشن کے سربراہ جاوید اقبال کے سامنے پیش ہوئی۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان کا کہنا ہے کہ وہ اس سارے معاملے کی چھان بین کررہے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ آخر اتنے بڑے عہدے پر رہنے والے جاوید اقبال نے اخلاق سے گری ہوئی گفتگو کیوں کی۔ اس سے قبل جاوید اقبال اور ایک اور خاتون طیبہ گل کے مبینہ ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے بھی چیئرمین پی اے سی نے جاوید اقبال اور طیبہ گل کو پی اے سی میں بلانے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ طیبہ گل کے مطابق وہ اپنے شوہر کی غیر قانونی گرفتاری کی شکایت لے کر سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے پاس گئیں، تو ان سے غیر اخلاقی گفتگو کی گئی۔
Discussion about this post