جاپانی دولت مند شخص یوساکیو میزوا نے 12دن خلا میں گزارے اور خوب سیر سپاٹا کیا۔ اس سفر میں ان کے ساتھ اسٹنٹ بھی تھا اور دونوں خلائی سیاحت کرنے کے بعد قازقستان کے خلائی اسٹیشن پر اترے۔ یوسا کیومیزوا کا کہنا تھا کہ 12دن کی یہ سیاحت ان کے لیے یادگار ہی رہے گا اور اب ان کا ارادہ ایلون مسک کے اسپیس ایکس کے ساتھ چاند کی سیر کو جانے کا ہے۔ جاپانی ارب پتی تاجر نے خلا میں رہتے ہوئے اپنی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی جاری کیں۔
اُن کے مطابق خلا میں رہتے ہوئے انہوں نے پرسکون احساس کو محسوس کیا، جسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ یوساکیو میزوا کے مطابق خلا سے انہوں نے سافٹ بینک گروپ کارپوریشن کے بانی کو کال بھی کی لیکن مواصلاتی رابطہ بحال تو ہوا لیکن پھر لائن کٹ گئی۔ یوساکیو میزوا کے اس خلائی سفر کے بعد دیگر دولت مند شخصیات بھی اب اسی قسم کی سیر کا پلان بنارہی ہیں۔
Discussion about this post