تھانہ صدر کے علاقہ ارسل ٹاؤن میں اجتماعی زیادتی کا دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں حاملہ خاتون اپنے خاوند کے ساتھ گھر میں موجود تھی کہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 5 افراد دیوار پھلانگ کر گھر میں آگھسے اور بندوق کی نوک پر پہلے خاوند کو رسیوں سے باندھا اور بری طریقے سے مارا پیٹا۔ جرم کی داستان یہی تک نہ رکی، ظالم اور بے حس ملزمان نے خاتون کو پوری رات باری باری اپنی دردنگی کا بھی نشانہ بنایا اور موقع لگتے ہی فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو درندگی کا نشانہ بنانے والوں میں محلہ دار رکشہ ڈرائیور بھی شامل تھا، خاتون کا میڈیکل چیک اپ کرایا جاچکا ہے اور بلڈ سیمپل جانچ کے لیے لاہور پہنچائے جاچکے ہیں۔ پولیس کے مطابق خاتون کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم رکشہ ڈرائیور علی رضا سمیت 2 ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا ہے جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دی جاچکی ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے 5 ملزمان سے ایک کو پہچانتی ہے تاہم 4 افراد کو سامنے آنے پر بھی پہچان سکتی ہے۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے جہلم میں 5 افراد کی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت سزا دلائی جائے اور متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
اس خبر سے متعلق مزید پڑھیں:
Discussion about this post