پی ٹی آئی کے رہنما اور پنجاب کے سابق سینئروزیر علیم خان نے سوشل میڈیا پر اپنی اور حمزہ شہباز کی لڑائی کی خبروں کی دو ٹوک لفظوں میں تردید کی ہے۔ ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پرویز الہیٰ صاحب کو اپنی ہار نظر آر ہی ہے۔اُن کو پتا چل چکا ہے کہ شکست اُن کا مقدر بن چکی ہےتو وہ بھونڈی حرکتوں پر آگئے ہیں۔ حمزہ کے ساتھ میرا بہت ہی اچھا محبت اور عزت کارشتہ ہے۔ وہ میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں۔ایسی کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہوگی۔علیم خان کا مزید کہنا تھا کہ پرویز الہیٰ صاحب کو چاہیے کہ اپنی شکست تسلیم کر لیں۔
پرویز الہیٰ صاحب کو اپنی ہار نظر آر ہی ہے۔اُن کو پتہ چل چکا ہے کہ شکست اُن کا مقدر بن چکی ہےتو وہ بھونڈی حرکتوں پر آگئے ہیں۔ حمزہ کے ساتھ میرا بہت ہی اچھا محبت اور عزت کارشتہ ہے۔ وہ میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں۔ایسی کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہوگی۔ 1/2
— Abdul Aleem Khan (@abdul_aleemkhan) April 13, 2022
الیکشن کے میدان میں آئیں۔ انہیں ایسی حرکتیں کرنے کی کوئی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ دوسری جانب پنجاب کے وزیراعلیٰ کے مضبوط امیدوار حمزہ شہباز کا بھی کہنا ہے کہ اُن اور علیم خان صاحب کے حوالے سے جس جھوٹ کا پراپگینڈا کیا جا رہا ہے۔ وہ بے بنیاد اور سراسر کسی کے تخیل کی پیداوار ہے۔ علیم خان صاحب محترم بھائی اور سینئر سیاستدان ہیں۔ پنجاب میں واضح شکست دیکھ کر ایسی بے پر کی اڑائی جا رہی ہیں۔
میرے اور علیم خان صاحب کے حوالے سے جس جھوٹ کا پراپگینڈا کیا جا رہا ہے وہ بے بنیاد اور سراسر کسی کے تخیل کی پیداوار ہے۔ علیم خان صاحب محترم بھائی اور سینئر سیاستدان ہیں۔ پنجاب میں واضح شکست دیکھ کر ایسی بے پر کی اڑائی جا رہی ہیں۔
— Hamza Shehbaz Sharif (@HamzaSS) April 13, 2022
Discussion about this post