لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ ہمارے ہاتھ پیرباندھے گئے تو ہوسکتا ہے کہ اتحادیوں کو اعتماد میں لے کر عوام کے پاس جائیں۔ کسی بھی صورت اتحادیوں کو سرپرائز نہیں دیں گے۔ اتحادیوں کا دو ٹوک فیصلہ یہی ہے کہ مدت پوری کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے مسائل حل کرنے سے روکا گیا تو جو ذمے دار ہیں انہیں بھگتنا پڑے گا۔ چار سال سے ملک میں ظلم اور زیادتی کا سلسلہ چلتا رہا۔ ان پر بھی از خود نوٹس لینا چاہیے تھا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ جاری نہیں رہتا تو معیشت کو نقصان پہنچے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا کہتے ہیں کہ تحریک انصاف اگر لانگ مارچ لے کر اسلام آباد آئے گی تو ان کا استقبال کریں گے۔
Discussion about this post