وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ شق 63 اے کی تشریح کے لیے سپریم کورٹ میں شق 186 کے تحت ریفرنس فائل کرے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نشریات فواد چوہدری نے بذریعہ ٹوئٹ بتایا کہ سپریم کورٹ سے رائے مانگی جائے گی کہ جب ایک پارٹی کے ارکان واضح طور پر ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہوں اور پیسوں کے بدلے وفاداریاں تبدیل کریں تواُن کے ووٹ کی قانوی حیثیٹ کیا ہے۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری کے مطابق کیا ایسے ارکان جو اپنی وفاداریاں معاشی مفادات کے بوجوہ تبدیل کریں۔ ان کی نااہلیت زندگی بھر ہوگی یا انہیں دوبارہ انتخاب لڑنے کی اجازت ہوگی؟
حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آرٹیکل 63-A کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 186 کے تحت ریفرینس فائل کیا جائیگا، سپریم کورٹ سے رائے مانگی جائیگی کہ جب ایک پارٹی کے ممبران واضع طور پر ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہوں اور پیسوں کے بدلے وفاداریاں تبدیل کریں تو ان کے ووٹ کی قانونی حیئثت کیا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 18, 2022
سپریم کورٹ سے درخواست کی جائے گی کہ اس ریفرنس کو روزانہ کی بنیاد پر سن کر فیصلہ سنایا جائے۔ حکومت نے یہ فیصلہ سندھ ہاؤس میں پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے منظر عام پر آنے کے تناظر میں کیا ہے۔
Discussion about this post