سوشل میڈیا کی دنیا میں ہم کچھ بھی توقع نہیں کرسکتے، گلیمر اور ٹرینڈز کی بات ہو یا پھر میک اپ اور فیشن کی، ہر کسی نے کچھ منفرد کرنے کی ٹھانی ہوتی ہے۔ ایسا ہی کچھ ایک بھارتی خاتون نے بھی کیا جنھوں نے خالی چپس کے پیکٹ کو پھینکنے کے بجائے اپنی خوبصورت ساڑھی کی تیاری میں استعمال کرلیا۔ دیکھنے والے بھی دنگ رہ گئے اور اس شاہکار پر حیرت کا اظہار کرنے لگے۔ سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خاتون نے خالی چپس کے پیکٹ سے تیار کردہ خوبصورت نیلی ساڑھی پہنی ہوئی ہے، یہ ویڈیو بھارتی ملبوسات بنانے والی ایک کمپنی کی جانب سے شیئر کی گئی جسے اب تک 5ہزار سے زائد یوزرز دیکھ چکے ہیں۔ مائی کمپنی کے مطابق اس ویڈیو کا مقصد اپنے فارغ وقت کو استعمال کرتے ہوئے کچھ انوکھا کرنا یا کسی استعمال شدہ چیز کو دوبارہ استعمال کے قابل بنانا تاکہ وقت کے ازالے کے ساتھ ساتھ دنیا میں پھیلی آلودگی کو بھی کم کیا جاسکے۔ خاتون کے اس منفرد انداز اور انوکھے لباس پر سوشل میڈیا پر دھوم مچ چکی ہے جبکہ ویڈیو پر ڈیزائنر سے لے کر ہر خاص و عام کا دلچسپ تبصرہ جاری ہے۔
View this post on Instagram
Discussion about this post