ویلنٹائن ڈے کے رنگ میں پڑگیا بھنگ، سعودی سائبر کرائم نے اٹھالیا بڑا قدم، واٹس ایپ پر پیار کی ایموجی بھیجنے والوں کو سزا کا حکم دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکومت نے دل والی ایموجیز پر پابندی لگاتے ہوئے شہریوں کو خبردار کیا کہ آن لائن میسیجز کے دوران کسی کو بھی دل کا ایموجی بھیجنے پر صارف کو دو سے 5 سال کی سزا ہوسکتی ہے جبکہ اس کے ساتھ اسے ایک لاکھ سعودی ریال جو پاکستانی 46 لاکھ بنتے ہیں جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔ سعودی سائبر ماہرین کے مطابق دل اور ایسے محبت بھرے ایموجیز کا بھیجنا ہراساں کرنے کے زمرے میں آتا ہے جس پر دوسرا صارف کیس فائل کرسکتا ہے جس کے بعد میسج بھیجنے والے کو سزا ہوسکتی ہے۔ سائبر حکام نے تنبیہ کرتے ہوئے بتایا کہ اگر صارف ایک سے دوسری بار یہ حرکت کرتا پایا گیا تو اس صورت میں اسے 3لاکھ ریال جرمانے کے طور پر ادا کرنے پڑیں گے جبکہ وہ 5 سال سے زائد عرصے کے لیے بھی جیل جاسکتا ہے۔
Discussion about this post