دنیا بھر کی خواتین آج اپنا دن منارہی ہیں۔ اس سلسلے میں پاکستان کے مختلف شہروں میں سیمینارز اور مارچ کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔ مختلف خواتین وفاقی اور صوبائی وزرا کے ساتھ ساتھ سماجی اور ثقافتی شخصیات نے اس دن کی مناسبت سے مختلف پیغامات کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ جبکہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین ارکان اسمبلی کے زیر اہتمام مشاعرے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر صدر پاکستان کی اہلیہ ثمینہ علوی نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کی معاشی خودمختاری کے لیے مختلف اہم منصوبوں پر کام ہورہاہے۔
ان کے مطابق خواتین عزم، حوصلے اور باوقار انداز میں آگے بڑھیں۔ پاکستان کے کئی شہروں میں ” عورت مارچ ” کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے، جس کے لیے فول پروف سیکوریٹی کا انتطام ہے۔ دوسری جانب خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے سرچ انجن گوگل نے صنف نازک کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ گوگل نے اپنے ” ڈوڈل ” کو انہی خواتین کے ساتھ منسوب کیا ہے۔
Discussion about this post