شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں ڈیڑہ سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ یوں خیبرپختونخوا میں اس سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 8 کے قریب ہوگئی ہے۔ بدقسمتی سے ان تمام بچوں کا تعلق شمالی وزیرستان سے بتایا جاتا ہے۔ محکمہ صحت کے حکام اس بات کا شکوہ کررہے ہیں کہ شمالی وزیرستان کے والدین، بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے مسلسل انکار کررہے ہیں۔ جبھی یہ مرض پھیلتا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں والدین پر زور دیا جارہا ہے کہ عمر بھر کی معذوری سے بچوں کو محفوظ رکھنے کے لیے ہر صورت میں پولیو کے قطرے پلائیں۔
Discussion about this post