متحدہ عرب آمارات کی ریاست دبئی میں اگلے ہفتے سجنے جا رہا ہے لگژری اسپورٹنگ موٹرز کا میلہ جس میں دنیا کی صف اول کی اسپورٹس کار بنانے والی کمپنیز 200 سے زائد کاروں اور موٹر بائیکس کے نئے ماڈلز متعارف کرائیں گی۔ ۔اس شو کا اہتمام آئندہ ہفتے دبئی کے قومی دن پر کیا جارہا ہے جس میں شرکت لئے دنیا بھر سے اسپورٹس کارز اور موٹربائیک لورز خلیجی ریاست کا رخ کر رہے ہیں۔ کورونا وبا کے باعث جہاں دنیا بھر میں ہونے والی اہم سرگرمیاں تعطل کا شکار وہیں وہیں اسپورٹس گاڑیاں بنانے والی صنعت میں بھی مندی دکھائی دی۔ لیکن اب گاڑیاں بنانے والی مشہور کمپنیز نے اپنے نئے ماڈلز کو نمائش میں منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس ایونٹ میں خلیجی ممالک میں مہنگی گاڑیوں کے کلچر, خصوصاً دبئی کے ملینرز کا اسپورٹس گاڑیوں کے حوالے سے شوق بھی سامنے لایا جائے گا۔
اس ایونٹ میں شامل کی جانے والی کار کمپنیوں میں نسان،آریا،انفیٹی،بینٹلی،بی ایم ڈبلیو اور آسٹن مارٹن قابل ذکر ہیں۔ ان برینڈز کی گاڑیوں کی قیمت 65 ہزار درھم سے شروع ہو کر 3 لاکھ درھم تک بتائی جارہی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ میلے میں ہالی ووڈ فلموں کے دوران ایکشن نظر آنے والی گاڑیوں اور موٹر بائیکس کے ریپلیکاز کی بھی نمائشی پریڈ بھی ہوگی جسے’ نو فیلٹر ڈی ایکس بی’ کا نام دیا گیا۔ توقع ہے کہ یہ خزانہ دیکھنے کے لئے لاکھوں لوگ اُمڈ آئیں گے۔ پریڈ ہفتے کے روز صبح ساڑھے آٹھ بجے یہ پریڈ شروع ہوگی اور اس دوران یہ قیمتی گاڑیاں دبئی کی بندرگاہ سے دبئی کے بڑے بڑے رہائشی علاقوں میں قطار در قطار دوڑائی جائیں گی۔ پریڈ کے دوران دبئی ہاربر، جے بی آر اور جے ایل ٹی کے علاقوں میں کئی شاہراہوں کو ساڑھے 8 سے ساڑھے 9 تک بند رکھا جائے گا تاکہ لگژری گاڑیوں کو ممکنہ طور پر نقصان پہچنے سے بچایا جا سکے۔ ایونٹ کی فیس 60 درہم رکھی گئی ہے۔
متحدہ عرب امارات دنیا کے مصروف ترین ممالک میں سے ایک ہے جہاں پر دنیا کے ہر خطے سے تعلق رکھنے والے افراد کاروباری سرگرمیوں میں مصروف نظر آتے ہیں۔ دیگر صنعتوں کی طرح عرب امارات کی ریاست دبئی میں گاڑیوں کی صنعت بھرپور ترقی کر رہی ہے۔ اسی لئے مزکورہ نمائش سے ہونے والی آمدنی کا تخمینہ 273 ملین ڈالر لگایا جارہا ہے۔۔ بعض ماہرین تو یہ آمدنی 2025 تک 342 ملین ڈالر تک پہنچنے کی پیش گوئی بھی کر رہے ہیں کیونکہ گاڑیوں کے مشہور برینڈز نے 2025 تک سالانہ 26 سو لگژری گاڑیاں تیار کرنے اور فروخت کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
Discussion about this post