دبئی میونسپلٹی نے شہر کو صاف رکھنے کے لیے بہت سے نئے قوانین متعارف کرائے ہیں، ان میں سب سے اہم یہ ہے کہ اب فلیٹس کی بالکونی میں کپڑے پھیلانے پر بندش ہوگی اور اگر کسی نے خلاف وزری کی تو 500سے 1500 درہم کا جرمانہ ہوگا ۔ دبئی میونسپلٹی حکام کے مطابق بالکونی میں کپڑے خشک کرتا ہوا کوئی پایا گیا تو اُس کے خلاف بروقت اقدام کیا جائے گا۔ یہی نہیں بالکونی سے سگریٹ کے ٹوٹے یا راکھ پھیکنے پر بھی پابندی ہوگی۔ بالکونی سے جانوروں کا فضلہ پھیکنے والوں کے خلاف بھی ایکشن ہوگا۔ اگر بالکونی کی صفائی کرتے وقت پانی نیچے بہا یا ائرکنڈیشنرکا پانی بھی باہرآیا تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔
دبئی میونسپلٹی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ بالکونی سے پرندوں کو کھانا کھلانے یا وہاں سیٹلائٹ ڈشزبھی نہیں لگائی جاسکتی ۔ دبئی میونسپلٹی حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد دبئی کو صاف اور خوبصورت رکھنا ہے۔
Discussion about this post