کراچی سے لاپتا ہونے والی دعا زہرہ کے لاہور سے ملنے کی اطلاعات ہیں۔ کراچی پولیس نے تصدیق کردی ہے کہ لاہور سے بازیاب ہونے والی لڑکی دعا زہرہ ہے۔ جو اپنی مرضی سے لاہور آئی تھی۔ اس سلسلے میں ایک نکاح نامہ بھی گردش میں ہے۔ جس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ دعا زہرہ نے ظہیر احمد نامی لڑکے سے نکاح کرلیا ہے۔ لاہور پولیس نے دعا کی بازیابی کی اطلاع کراچی پولیس کو دے دی ہے۔ دُعا زہرہ کی بازیابی کی خبر پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد خان کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کو کراچی پولیس نے لڑکی کا نکاح نامہ فراہم کیا، پولیس نکاح نامے پر ایڈریس سے لڑکی کو تلاش کر رہی ہے۔
لاہور پولیس کراچی پولیس سے مسلسل رابطے میں ہے، ٹیمیں تشکیل دے دیں، لڑکی کو جلد تلا ش کر لیں گے۔ دوسری جانب لڑکی والد کا کہنا ہے کہ ذرائع ابلاغ میں دعا کی جو عمر درج ہے، اس کے مطابق اس کی عمر 18 سال ہے جبکہ ان کی بچی کی عمر 14 سال ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ کسی ظہیراحمد کو نہیں جانتے۔ ابھی تک نہیں پتا کہ اُن کی بچی لاہور میں ہے کہ نہیں۔ پہلے بھی ایک بچی سانگھڑ سے ملی تھی، جس کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ وہ دعا ہے جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں تھا۔
Discussion about this post