باہمت اور باشعور راجھستانی لڑکی انجلی کور نے 21 نومبر کو پراوین سنگھ سے شادی کی لیکن اس سے قبل انجلی کی انوکھی خواہش نے ان تمام لڑکیوں کی بھی خواہشات کو پورا کیا جو تعلیم حاصل کرنا چاہتی تھی، پڑھنا چاہتی تھی لیکن علاقے میں تعلیم نسواں کے لیے گرلز ہاسٹل کا نہ ہونا کئی لڑکیوں کے خواب کو ادھورا کردیا تھا، لیکن راجستھانی شہر بارمر سے تعلق رکھنے والی انجلی نامی دلہن سب لڑکیوں کی آواز بنی اور لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے جہیز میں رکھے گئے 75 لاکھ بھارتی روپے اپنے والد سے عطیہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ والد کشور سنگھ کنور نے بیٹی کی خواہش کو سر آنکھوں پر رکھتے ہوئے اس کی خواہش کو پورا کیا اور جہیز کی رقم کو گرلز ہاسٹل کی تزئین و آرائش کے لیے واقف کردیا۔ انجلی کے والد بھی اپنی بیٹی کی طرح لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں وہ اس سے قبل اپنے علاقے میں گرلز ہاسٹل کی تعمیر کے لیے ایک کروڑ روپے عطیہ کرچکے ہیں لیکن تعمیر مکمل کرنے کے لیے مزید 50 سے 75 لاکھ روپے درکار تھے اور فنڈز کی قلت ان کی بیٹی انجلی کے جہیز کی رقم سے پوری ہوچکی ہے۔ انجلی اور والد کشور کے اس عمل کو مغربی راجھستان کے مشہور مذہبی رہنما مہانت پرتاپ پوری نے بھی سہراہا۔ انہوں نے کہا کہ کہ معاشرے کی بہتری کے لیے کنیا دان میں اس خواہش کا اظہار کرنا بذات خود بہت قابل ستائش بات ہے۔
#positivenews #barmer #girleducation pic.twitter.com/UPl9BqXKfE
— Tribhuwan Singh Rathore 🇮🇳 (@FortBarmer) November 24, 2021
Discussion about this post