یوروپول کے مطابق عالمی سطح پر ڈارک ویب کے ذریعے گھناؤنا کاروبار کرنے والے 150افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ یورو پول انٹرپول کی طرح کام کرتا ہے، جس نے یہ اسٹنگ آپریشن’آسٹریلیا، بلغاریہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز، سوئٹزرلینڈ، برطانیہ اور امریکا سمیت کئی ممالک میں کیا۔ جس کے ذریعے لاکھوں یورو نقد رقم، بٹ کوائن کے علاوہ منشیات اور بندوقیں بھی برآمد ہوئیں۔ یورو پول کا کہنا ہے کہ پولیس نے 65افراد تو امریکا سے ہی گرفتار کیے ہیں۔ جبکہ جرمنی سے 47، برطانیہ سے 24اور اٹلی اور ہالینڈ سے چار چار افراد پولیس کی گرفت میں آئے۔ یورو پول کے مطابق اس کے خفیہ اہلکاروں نے 26.7ملین یورو نقد اور ورچوئل کرنسی کے ساتھ ساتھ 45بندوقیں اور 234کلو منشیات بھی ضبط کیں۔ جبکہ 25ہزار کے قریب گولیاں بھی قبضے میں لیں۔ یورو پول کے مطابق اس طرح کی کاررائیوں کا مقصد صرف یہ ہے کہ ڈارک ویب پر کام کرنیو الے مجرموں کو قابو کیا جائے۔ انہیں اس گھناؤنے کاروبار سے روکا بھی جائے۔
یورو پول کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشنز نے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ اس کارروائی کے ذریعے یہ بات بھی ثابت ہوتی ہے کہ ہم ڈارک ویب کے اصل مجرموں تک پہنچ سکتے ہیں۔اگر وہ وہ سمجھتے ہیں وہ کہیں چھپ کر یہ کام کرسکتے ہیں تو یہ اُن کی غلط فہمی ہے۔ ہم انہیں پکڑ کر سلاخوں کے پیچھے کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔
Discussion about this post