سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروس دنیا بھر میں متاثر ہونے کی وجہ سےکروڑوں صارفین پریشان ہوگئے جبکہ ٹوئٹر ایپلی کیشن کریش ہونے کی بھی رپورٹس سامنے آئیں تاہم ابھی تک بندش سے متعلق وجوہات سامنے نہیں آسکیں جبکہ ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی مؤقف نہیں دیا گیا ہے۔ ٹوئٹر صارفین نے شکایت کی ہے کہ انہیں ٹوئٹر پر تصاویر اور پوسٹ اپ لوڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کے علاوہ کچھ صارفین کو ٹوئٹر فیڈ بھی دکھائی نہیں دے رہی اور انہیں پیج ری فریش کرنے کی ہدایت موصول ہورہی ہے۔
Discussion about this post