دولت مند ہونے کے باوجود فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ڈرائیور کو برطانیہ میں پیٹرول کیلئے لمبی لمبی قطار میں کھڑا ہونا پڑا، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں ان دنوں پیٹرول کا سنگین بحران ہے اور فٹبال لیگ میں شرکت کیلئے کرسٹیانو رونالڈو وہاں موجود ہیں، اسی دوران ڈرائیور کو پیٹرول کی ضرورت پڑی، جس کے نتیجے میں وہ در بدر بھٹکتے رہے اور 6 گھنٹے 40 منٹ تک لمبی قطار میں کھڑے رہنے کے باوجود گاڑی کو ٹنکی فل نہ کراسکے مایوس اور لاچار واپس لوٹ آئے، رونالڈو کے ڈرائیور نے دوپہر 2:20 سے رات 9 بجے تک اپنی باری کا انتظار کیا لیکن مایوس ہوکر کروڑوں روپے کی مالیت کی گاڑی بینٹلے اور رینج روور کو بنا پیٹرول کے واپس لے گئے، گاڑی میں صرف اتنا ہی ایندھن تھا کہ وہ رونالڈو کے بنگے تک پہنچ سکے۔
برطانیہ کے پٹرول پمز خالی کیوں؟
برطانیہ میں ان دنوں پیٹرول کا شدید بحران جاری ہے جس کی وجہ آئل ٹینکرز ڈرائیورز کی کمی بتائی جارہی ہے، حکومت نے 5 ہزار غیر ملکی ڈرائیورز کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پیٹرول پمپس تک سپلائی کو جلد از جلد ممکن بنایا جا سکے جبکہ اس سلسلے میں وزیراعظم بورس جانسن نے فوج سے مدد لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
Discussion about this post