کیوی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مشکل وقت میں پی سی بی نے پیشہ ورانہ رویے کا اظہار کیا، جس پر ممنون ہیں۔ان کے مطابق پاکستان سے سیریز کے لیے ہر کھلاڑی پرجوش اور منتظر تھا لیکن جمعے کو نیوزی لینڈ حکومت کی طرف سے ملنے والی ایڈوائس پر اس دورے کو منسوخ کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں تھا۔یہ ایڈوائس آزاد ذرائع سے بھی موصول ہوئی۔اب یہ کیا تھی کہ اس کی تفصیلات ظاہر کرنے کی ضرورت ہے اور ناہی کریں گے۔
ڈیوڈ وائٹ کا کہنا ہے کہ ابتدا میں حکومتی سطح پر بات چیت ہوئی۔ یہاں تک کہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا۔ بدقسمتی سے یہی فیصلہ ہوا کہ سیریز منسوخ کردی جائے۔انہوں نے اس جانب اشارہ بھی دیا کہ سیریز کے آغاز پرسیکوریٹی کی صورتحال غیر معمولی اور اطمینان بخش تھی لیکن جمعے کو سب کچھ بدل گیا، خطرے کا پیمانہ بھی، متوقع خطرے کے پیش نظر ہمیں کھلاڑیوں کا تحفظ یقینی بنانا تھا، جبھی یہ فیصلہ کرپائے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق کھلاڑی بحفاظت اسلام آباد سے دبئی پہنچ گئے۔ جہاں 34 کھلاڑی اور آفیشلز دبئی میں ایک روز تک آئسولیشن میں گزارنے کے بعد نیوزی لینڈ کا رخ کریں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی دبئی میں ہی قیام کریں گے۔
Discussion about this post