تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

دو ٹکے کی لڑکی کے ڈائیلاگ کی بھارتی ڈرامے میں بھی گونج

by ویب ڈیسک
فروری 1, 2022
دو ٹکے کی لڑکی کے ڈائیلاگ کی بھارتی ڈرامے میں بھی گونج
Share on FacebookShare on Twitter

بھارتی چینل سے نشر کیے جانے والا ڈراما”کامنا” کو دیکھ کر اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ ڈرامے کی اسٹوری لائن، ڈائریکشن اور یہاں تک کہ کردار بھی ہو بہو ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو‘ سے کاپی کیے گئے ہیں وہیں حال ہی میں نشر کیے جانے والی قسط میں ادا کیے گئے ڈائیلاگز کو بھی بریکی اور شاطر انداز میں چرایا گیا ہے۔ الفاظ تو بظاہر مختلف تھے مگر انداز بیان اور سین کی منظر کشی کچھ ایسی تھی جسے دیکھ کر آپ کو میرے پاس تم ہو کا وہیں سین یاد آئے گا جس نے مقبولیت کے کئی ریکارڈز بنائے اور کامیابی کے کئی ڈنکے بھی بجائے۔

یہی وجہ ہے کہ اس قسط کی نشر کے بعد ایک بار پھر ڈراما شائقین کو دانش، شہوار اور مہوش کی یاد ستانے لگی۔ ڈراما شائقین نے جب دونوں ڈراموں کا موازنہ کیا تو سوشل میڈیا صارفین بھی کسی سے پیچھے نہ رہے اور بھارتی چربہ سازوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے تنقید کے خوب نشتر برسائیں اور ڈراما کامنا کو میرے پاس تم ہو کی سستی کاپی قرار دیا۔

As if the story wasn’t enough, ‘Kaamnaa’ being aired on Sony Tv seems to be a word-for-word rip off of our super hit ‘Meray Pass Tum Ho’ 🤭 #MerayPassTumHo #AdnanSiddiqui #HumayunSaeed #AyezaKhan pic.twitter.com/6aAv9r0Gti

— Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) January 31, 2022

صارفین کا کہنا ہے کہ ڈرامے کا کونٹینٹ تو چرالیا لیکن ایکسپریشنز اور ڈائیلاگ ڈلیوری میں پاکستانی اداکاروں سے کافی پیچھے ہیں جبکہ کچھ صارفین نے مسٹر کپور کا کردار نبھانے والے اداکار مانو گوئل پر بھی خوب تنقید کی، ان کا کہنا تھا کہ مسٹر کپور کہی سے بھی امیر نہیں لگ رہے ہیں۔

 

یاد رہے کہ بھارتی ڈرامے میں ’کامنا‘ میں عائزہ خان والا کردار چاندنی شرما ادا کررہی ہیں۔ جبکہ ہمایوں سعید کے روپ میں ابھیشک راوت ہیں اور عدنان صدیقی کے کردار کے لیے مانو گوئل کا انتخاب ہوا ہے۔ ’میرے پاس تم ہو‘ کے مڈل کلاس جوڑے کی طرح یہاں بھی ان کا ایک بیٹا ہے۔جس میں وہی کہانی دہرائی گئی ہے جو پاکستانی ڈرامے کی تھی۔ خواہشات کے بھنور میں پھنسی ایک مڈل کلاس کی بیوی، کس طرح دولت اور عیش و آرام کے لیے سب کچھ چھوڑ کر چلی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اور اب ’میرے پاس تم ہو‘ کا بھارتی ورژن

Tags: عائزہ خانکامنامیرے پاس تم ہوہمایوں سعید
Previous Post

14 فٹ لمبے کوبرا کو ہاتھوں سے پکڑنے کا کارنامہ

Next Post

سرفراز احمد اور رضوان میں کون اچھا کپتان؟

Next Post
سرفراز احمد اور رضوان میں کون اچھا کپتان؟

سرفراز احمد اور رضوان میں کون اچھا کپتان؟

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

- Select Visibility -