روس اور یوکرین کے درمیان ہونے والے تنازع پر رپورٹنگ کرنے والے صحافی فلپ کروتھر اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، جس کی وجہ ان کی 6 مختلف زبانوں میں تنازع کی رپورٹنگ کرنا ہے۔ رپورٹر فلپ کو روس یوکرین کے معاملے پر انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، جرمن، ولندیزی اور لکسمبرگش زبانوں میں رپورٹنگ کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی، 6 مختلف زبانوں میں رپورٹنگ کی اس منفرد اور دلچسپ ویڈیو کو اب تک 2 کروڑ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں جہاں صارفین ان کی مختلف زبانوں پر مضبوط گرفت کی داد دے رہے ہیں وہیں ان کی ماہرانہ انداز میں قابل دید رپورٹنگ کو بھی سراہا رہے ہیں۔
Six-language coverage from #Kyiv with @AP_GMS. In this order: English, Luxembourgish, Spanish, Portuguese, French, and German. pic.twitter.com/kyEg0aCCoT
— Philip Crowther (@PhilipinDC) February 21, 2022
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپ کروتھر انگریزی، جرمنی اور لکسمبرگ جیسی زبانوں پر بچپن سے ہی عبور رکھتے ہیں جس کی وجہ ان کی جائے پیدائش لکسمبرگ جبکہ والد کا تعلق برطانیہ اور والدہ کا تعلق جرمنی سے ہیں۔ صحافی فلپ امریکی خبررساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کیلئے کام کرتے ہیں اور ان دنوں یوکرین کے دارالحکومت کیف میں اپنی صحافتی ذمہ داریاں باخوبی سرانجام دے رہے ہیں۔ اس وقت وہ یوکرین کے چینل نیوز نیشن ناؤ کے لیے انگریزی میں رپورٹ کررہے ہیں جب کہ وہ آرٹی ایل پر بھی دکھائی دیتے ہیں۔
Discussion about this post