پرتگالی 36 برس کے کرسٹینو رونالڈو کو واپس مانچسٹر یونائیٹڈ میں لینے کا گھاٹے کا سودا کسی صورت ثابت نہیں ہوا، خاص طور پر ایسے جب برطانوی شہر اولڈ ٹریفرڈ میں پرئمیرلیگ میں رونالڈو اور میچ کو قابو کرنے میں مخالف ٹیم نیوکاسل بری طرح ناکام اور بے بس رہی۔ یہ میچ اس اعتبار سے بھی مرکز نگاہ بن چکا تھا کیونکہ اپنے پرانے کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے رونالڈو پھر سے پہلی بار میدان میں اترے تھےلیکن لگا یہی کہ وہ اس میچ کو بھی یادگار بنانے کا عزم لے کرآئے تھے۔ ایک بھی نہیں 2 بار رونالڈوکے قدموں نے مخالف گول کیپر کو ایسا چمکا دیا کہ گول جال کے اندر پہنچ کرآرام کررہی تھی۔ میچ مانچسٹر یونائیٹڈ نے 1-4 سے جیت کرلیگ کے پوائنٹ ٹیبل پر10 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر بھی قبضہ جمالیا ہے۔ 12 سال کی واپسی کےبعد اپنے پرانے کلب سے کھیلتے ہوئے رونالڈو فل ایکشن میں نظرآئے۔ جن کے پیروں میں گیند بس ناچتی رہی۔
رونالڈو نے پہلا گول میچ کے 47 ویں اور پھر دوسرا 62 ویں منٹ میں داغا۔ میدان میں بیٹھے ہوئے میزبان تماشائی تو من پسند فٹ بالر کو پھرتیلے انداز میں مانچسٹر یونائیٹڈ کلب سے کھیلتے ہوئے دیکھ کر خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے۔ کلب کی جانب سے جو دوسرے گولز کیے ، ان میں برنو فرینڈوز اور جیسی لنگارڈ کے نام نمایاں ہیں۔ سوشل میڈیا پر رونالڈو کے پرستار تو اس شاندار فاتحانہ واپسی پر جشن منارہے ہیں۔
— Miranda🇵🇪🇦🇷 (@MirandaDiaz3001) September 11, 2021
رونالڈو نے اگست میں مانچسٹر یونائیٹڈ سے لگ بھگ 86۔12 ملین پاؤنڈ کا معاہدہ کیا تھاجبکہ وہ 2009 میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو الوداع کہہ کر ریال میڈرڈ کی جانب سے مختلف لیگز میں ایکشن میں نظرآئے۔
“Re7urn of the King” @Cristiano 🇵🇹@ManUtd 🇾🇪
♻️ & ❤️ appreciated! 🙏🏻#MUFC #smsports pic.twitter.com/dEjVZHWDkC
— Nort (@NortFX) June 4, 2021
مانچسٹر یونائیٹڈ میں واپس آنے پررونالڈو کو اُن کی پرانی 7 نمبر کی ٹی شرٹس بھی فراہم کردی گئی تھی،جسے پہن کر ہی وہ آج میدان میں بہترین کھیل دکھاتے رہے۔
Discussion about this post