مصر ی شہر قاہرہ میں اُس وقت دلچسپ صورتحال ہوئی۔ جب ایک رپورٹر زلزلے کے بارے میں براہ راست لائیو کوریج کررہا تھا وہ بھی موبائل فون کے ذریعے۔ اب ایسے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک ڈکیت وہاں سے گزرا تو رپورٹر کا موبائل فون چھین کر یہ جا وہ جا ہوگیا۔
#اليوم_السابع
مراسل اليوم السابع كان طالع لايف يتكلم عن الزلازل التليفون اتسرق منه والواد اللي سرقه كمل اللايف 😂 pic.twitter.com/ZAyHXN53z6— Yasmin Mahmoud (@M49828376Yasmin) October 19, 2021
بدقسمت راہزن جلد بازی میں موبائل فون کا کیمرا آف کرنا بھول گیا بلکہ اسے موٹر سائیکل کی ٹنکی پر لگا کر نو دو گیارہ ہونے کی کوشش میں لگا رہا۔ جس کی واضح تصویر سوشل میڈیا پر براہ راست نشریات کے دوران سبھی نے دیکھی
اِس کی یہ کارستانی وائرل ہوگئی۔ شناخت تو چند گھنٹوں میں ہی ہوگئی۔ جس کے بعد پولیس نے اسے پکڑ کر سلاخوں کے پیچھے کردیا۔ اِس بے چارے کی ذرا سی لاپرواہی اسے پولیس کی گرفت میں لے آئی۔
Discussion about this post