دو تین دن سے شوربرپا تھا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں طوفان ’گلاب‘ اپنی تباہ کاریاں مچانے کے لیے کسی وقت بھی آجائے گا۔ اسی لیے مختلف محکمے ہائی الرٹ ہو کر اس طوفان سے ہونے والی ممکنا تباہی سے بچنے کی تیاریاں کرچکے تھے۔ تعلیمی اداروں میں چھٹی کرادی گئی تھیں جبکہ دفاتر جانے والے بھی گھروں سے نہ نکلے لیکن اس ساری صورتحال میں اُس وقت ڈرامائی تبدیلی آئی جب محکمہ موسمیات نے صبح سویرے یہ اچھی خبر دی کہ طوفانی اور تیزہواؤں کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ کراچی میں بارش تو ہوگی لیکن ہلکی پھلکی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں ڈیپ ڈیپریشن کا طوفان بننے کا امکان ہے۔ اب اس طوفان کا رخ مغرب اور شمال مغرب کی جانب ہے۔ طوفان بلوچستان کے ساحل سے قریب ہوتا ہوا اومان اور ایران کی جانب بڑھے گا۔ اب اس ساری صورتحال پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فارقی کے نام سے بھی ٹوئٹ توجہ کا مرکز بنا رہا۔
Karachi Wala’s waiting for #CycloneGulab pic.twitter.com/N74hVbLivY
— Sharmila Sahibah faruqui S.I (@sharmilafaruqi) September 30, 2021
ایک صارف شمائلہ نے لکھا کہ کراچی والوں کو گلاب بھی دھوکہ دے گیا۔
کراچی والوں کو گلابو بھی دھوکہ دے کر فرار
☹️#CycloneGulab— Shumaila (@ShumiShumaila) October 1, 2021
بلال منشا لکھتے ہیں کہ سنا ہے تمہارے شہر میں سیلاب آتے ہیں، یہ کراچی شہر ہے یہاں طوفان بھی گلاب آتے ہیں۔
سنا ہے تمہارے شہر میں سیلاب آتے ہیں*
یہ کراچی شہر ہے
یہاں طوفان بھی گلاب
آتے ہیں*#CycloneGulab #karachi— Bilal Mansha ☄ (@BilalMansha01) October 1, 2021
رخ کے مطابق گلابو ذرا عطر گرادو۔
Gulabo Zara ittar girado#CycloneGulab
— Rukh 🇵🇸 🇵🇰 🍴 (@Dafahojaoooo) October 1, 2021
زارا نے کراچی والوں کو چھٹی ملنے پر شدید اعتراض کرتے ہوئے لکھا کہ یہ چھٹی کس خوش میں ملی؟۔
ya Karachi walo ko Kis Khushi mei chuti mil jati.🙄 #CycloneGulab
— ZARAH🇵🇰 🇪🇭 (@Zarahdogar) October 1, 2021
ایک صارف طحہ احمد نے مسٹر بین کی انتظار والی تصویر لگا کر لکھا کہ کراچی والے طوفانی بارش کا انتظار کرتے ہوئے۔
Karachities waiting for tufaani baarish be like:#CycloneGulab #Karachi pic.twitter.com/Dzn8X6xGJx
— Taha Ahmed || Ayesha Stan Account ❤️ (@Exala_T) October 1, 2021
کانچی نے روتی ہوئی لڑکی کا میم لگا کر لکھا کہ زندگی میں صرف کانٹے ہیں اور یہ گلاب بھی دھوکہ دے گیا۔
Zindagi may sirf kanty hen or yeh gulab bhi dhoka dey geya 😭😭 #CycloneGulab pic.twitter.com/usvEwLt1nf
— kenchiii ✂️ (@SanaaaKhaan) October 1, 2021
ایک اور صارف رخسار جاوید لکھتی ہیں کہ کراچی کے موسم پر ہمیشہ غلط بیانی سے کام لیا جاتا ہے۔
Everyone is panic bacause cyclone gulab is coming…
Karachiites waiting for cyclone gulab be like :-#CycloneGulab pic.twitter.com/tCmjd0yECC— SyedMasharali (@Acha_Done) September 30, 2021
ایک اور صارف بلاول نے دلچسپ انداز میں لکھا کہ اب تک تو اسے آجانا چاہیے تھا۔
Its always fake weather report for Karachi city#CycloneGulab
— Rukhsaar javed (@Rukhy0) October 1, 2021
سوشل میڈیا کا نظارہ کرنے کے بعد یعنی یہ سمجھا جائے کہ کراچی والوں نے طوفان گلاب پر چٹ پٹے اور دلچسپ تبصرے کرکے ثابت کر دکھایا کہ وہ اس طوفان سے گھبرائے نہیں ہیں۔
Discussion about this post