افغانستان سے کوسوں دور ایک گلوکارہ زیب النسا بنگش پاکستان میں نغمہ سرائی کررہی ہیں تو دوسرے گلوکار شمالی افغان ہیں جو کینیڈین شہر ٹورنٹو میں رہتے ہوئے وطن کو ہر پل یاد کرتے ہیں۔ دونوں نے اب یکجاں ہو کر خوبصورت اور مدھر نغمے کے ذریعے افغانستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔ ’لو لیٹرز ٹو کابل ‘ درحقیقت افغان موسیقاروں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوا سریلا اور مدھر نغمہ ہے، جسے حال ہی میں جاری کیا اور اب تک یو ٹیوب پر اس کا ہزاروں صارفین کرچکے ہیں۔ اس روایتی افغان گیت کی دھن استاد غلام دستگیر نے دی ہے۔ شمالی افغان کسی تعارف کے محتاج نہیں، وہ افغان موسیقار استاد شاہ ولی کے بیٹے ہیں۔
زیب کے مطابق شمالی کے ساتھ نغمہ سرائی کا تجربہ خاصا دلچسپ رہا۔ زیب بنگش کا کہنا ہے کہ اُن کی شمالی سے ملاقات اُس وقت ہوئی، جب وہ پاکستان میں کوک اسٹوڈیو میں گلوکاری کے لیے آئے۔ انہیں اُن کی آواز متاثر کرگئی اور اُس وقت سے ارادہ کیا کہ آنے والے دنوں میں اُن کے ساتھ کوئی ویڈیو گیت ضرور بنائیں گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں نے صرف ایک ہفتے کے اندر 3گیت ریکارڈ کرلیے، انہی میں سے ایک ’لو لیٹرز ٹو کابل‘ ہے جو خاصا پسند کیا جارہا ہے۔
زیب کو یقین ہے کہ ان کے اور شمالی افغان کے ساتھ دیگر گیت بھی سننے والوں کو متاثر کریں گے۔ شمالی افغان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انہوں نے اپنا یہ نیا گانا کابل کو خراج تحسین کے لیے پیش کیا ہے، جس میں ان گنت ثقافت کے رنگ ایسے ہیں،جو ذہنوں میں نقش ہیں۔
Discussion about this post