کینیڈین شہر البرٹا کے 17برس کے جیسی بریڈ فورڈ نے تو سمجھیں کمال کردیا۔ سائیکل پر سوار ہوئے اور پزل ’روبکس کیوب‘ کی گتھیاں سلجھانے لگے۔ کم و بیش 2گھنٹے 13منٹ میں انہوں نے 300کے قریب ’روبکس کیوبس‘ کو کمال مہارت سے حل کرکے نیا عالمی ریکارڈ تخلیق کردیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بریڈ فورڈ نے یہ سارا کرتب سائیکل پر سوار ہو کر انجام دیا۔ جن کا کہنا تھا کہ اُن کے لیے یہ تجربہ خاصا یادگار رہا۔ کیونکہ سائیکل کی سواری کرتے ہوئے جہاں انہیں اپنا توازن برقرار رکھنا تھا، وہیں ’روبکس کیوب‘ کو حل کرنے پر بھی اُن کی بھرپور توجہ تھی۔ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اسے نیا عالمی کارنامہ قرار دے کر اپنے پاس شامل کرلیا ہے۔ اس سے قبل 2018میں امریکی نوجوان نے 250 ’روبکس کیوب‘ کو حل کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔جسے اب بریڈ فورڈ نے پاش پاش کردیا ہے۔
Discussion about this post