احمد نواز کا ابتدائی تعارف یہ ہے کہ 2014 میں پشاور میں جب آرمی پبلک اسکول پر حملہ ہواتو 14 برس کے احمد نواز بری طرح زخمی ہوئے تھے لیکن انہوں نے دہشت گردوں سے بچنے کے لیے خود کو مردہ ہونے کا تاثر کیا ۔ احمد نواز کے بازو پر کئی چوٹیں آئیں۔ جن کے لیے انہیں خصوصی طور پر برطانیہ روانہ کیا گیا۔ دھیرے دھیرے وہ زندگی کی طرف لوٹ آئے اور پھر اپنے تعلیمی سلسلے کو جاری رکھا۔ 2020 میں احمد نواز نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔ بہرحال اب انہوں نے ایسا اعزاز پایا ہے کہ جس پر پوری قوم فخر محسوس کررہی ہے۔
احمد نواز نے بذریعہ ٹوئٹ بتایا کہ وہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی ڈیبٹنگ سوسائٹی کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ساتھی طالب علموں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نےاُن کی حمایت کی۔ یاد رہے کہ احمد نواز کو برطانوی شہزادے ولیم نے کنگسٹن پیلس میں ’گلوبل لیگیسی ایوارڈ 2019‘ سے بھی نوازا تھا ۔ جبکہ وہ کولمبو میں ساؤتھ ایشیا یوتھ سمٹ میں ایشین انسپریشن ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہیں۔
Discussion about this post