پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمشنر موہن وجے وکراما نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہ پاکستان اور سری لنکا دوست ہیں اور دوست ہی رہیں گے۔ پاکستانی عوام کے شکرگزار ہیں، جنہوں نے سیال کوٹ کے واقعے پر تعزیت کی۔ حکومت پاکستان نے ہر ممکن طور پر تعاون فراہم کیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔یقین ہے کہ اسلام آباد ایسے اقدامات کرے گی جن کے ذریعے متاثرہ خاندان کو انصاف ملے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ا س واقعے سے پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔ کیونکہ سری لنکا نے دیکھا کہ پاکستان نے فوری طور پر ایکشن لیا۔ بڑی تعداد میں ملوث افراد کو حرفتار کیا۔
پاکستان میں سری لنکن ہائی کمشنر موہن وجے کی گفتگو، اس واقعہ سے پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات میں فرق نہیں پڑے گا، اب تک کی پاکستان کی کارروائی سے مطمئن ہیں۔#Sialkot #SialkotIncident #PriyanthaKumara #RajCo #MalikAdnan #MohanVijay #Blasphemy #SriLanka #ImranKhan #Taar pic.twitter.com/ozrNVYunuW
— Taar (@taar_tv) December 6, 2021
Discussion about this post