اب اسلام آباد میں سرکاری اسکولوں کے بچوں کو گھر سے لنچ باکس اور نہ ہی باہر سے چپس بسکٹ خریدنے کی ضرورت پڑے گی کیونکہ لاہور کے بعد اسلام آباد کے بھی سرکاری پرائمری اسکولوں کے بچوں کو مفت کھانا فراہم کرنے کی سہولت دی جارہی ہے جس کے لیے روزانہ کا مینیو بھی مخلتف رکھا گیا ہے۔ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے اسلام آباد میں ‘اسکول کھانا پروگرام’ کا افتتاح کردیا ہے جس کے تحت 100 اسکولوں میں 25 ہزار سے زائد بچوں کو روزانہ ایک وقت کا مفت کھانا دیا جائے گا، سرکاری اسکولوں میں یہ بہترین کاوش اللہ والا ٹرسٹ کی جانب سے کی گئی ہے۔ جن کا مقصد اسکولوں میں طلبا کی حاضری اور بچوں کی صحت کے لیے بھرپور کھانے کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
Discussion about this post