اٹھائیس برس کی سری لنکن گلوکارہ یوہانی دلوکا ڈی سلوا نے سوچا بھی نہیں تھا کہ اُن کا گیت ’مانائیکے ماگے ہیتھے‘ مقبولیت اور شہرت میں سبھی ریکارڈ توڑ دے گا۔ رواں برس مئی میں انہوں نے سری لنکن ریپر ساتھیشان کے ساتھ مل کر اس ویڈیو گیت کو جاری کیا تو اب تک کروڑوں صارفین سنہالی زبان کو نہ سمجھتے ہوئے بھی اس کی جل ترنگ دھن اور پھر یوہانی کی میٹھی آواز کے سحر میں گرفتار ہوچکے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس گیت کو ریپر ساتھیشان نے پہلے گا چکے ہیں تو اس قدر کامیابی نہ ملی لیکن جب ان کے ساتھ یوہانی ملیں تو گانے نے دنیا بھر میں خوب ڈنکے بجائے۔
گلوکارہ کا یہ چھٹا گیت ہے اور اس اکلوتے گانے کی وجہ سے اُن کے یوٹیوب پر پرستاروں کی تعداد 13 کروڑ سے زیادہ ہے۔ اس اعتبار سے یوہانی پہلی سری لنکن شخصیت ہیں، جن کے یو ٹیوب پر اتنی بڑی تعداد میں پرستار ہیں۔
کیا اس قدر پذیرائی کا سوچا تھا؟
یوہانی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا۔ اُس کی ایک وجہ وہ یہ بیان کرتی ہیں کہ سنہالی زبان میں گانا ہے۔ اسی لیے ممکن ہی نہیں تھا کہ سری لنکا سے باہر یہ یہ پسند کیا جاتا لیکن وہ اس بات کا اعتراف کرتی ہیں کہ موسیقی ایک آفاقی زبان ہے جس کے بول سمجھ میں بھی نہ آئیں، وہ بھی موسیقی کو پسند کرتے ہیں۔
مانائیکے ماگے ہیتھے کا ترجمہ بیان کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ’ مانانیکے کے معنی وہ ہے جسے پیار سے پکارا جائے اور ماگے میرا اور ہیتھے دل۔یوہانی کا کہنا ہے کہ والدین سے موسیقی کی بنیادی تربیت حاصل کی۔ جس کے بعد یو ٹیوب کے ذریعے گٹار بجانا سیکھا۔
گلوکاری میں قسمت آزمانے کا ارادہ
اس قدر مقبولیت اور شہرت کے باوجود یوہانی کا کہنا ہے کہ وہ گلوکاری کو کبھی بھی بطور پیشہ اختیار نہیں کریں گی بلکہ اُنہوں نے 2019میں اکاؤنٹس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے اور اب بطور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہی کسی کمپنی سے منسلک ہوں گی۔
بھارت میں مقبولیت
بالی وڈ کے کئی ستارے یوہانی کے فن کے دیوانے ہوچکے ہیں۔ امیتابھ بچن کی نواسی نے فلم ’کالیا‘ کے ایک گیت پر یوہانی کے گیت کی ایڈٹنگ کرکے پیش کیا، جسے امیتابھ بچن نے شیئر بھی کیا۔
T 3998 – क्या किया .. क्या हो गया 🤣🤣 !
But truly an ode to that incredible Sri Lankan song ‘Manike Mage Hithe’ ..edited here to my KALIA song by the genius NAVYA NAVELI..BUT honestly Manike.. playing in loop whole night .. impossible to stop listening.. SUUUPPEEERRRBBB 🎶🎶🎶🎶 pic.twitter.com/va0kEUHHVq— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) August 15, 2021
جبکہ یوہانی کو بالی وڈفلموں کے لیے بھی گلوکاری کی پیش کش ہورہی ہے،وہ کہتی ہیں کہ بالی وڈ کی فلمیں اور گانے دیکھتی ہیں اور اچھی طرح انہیں سمجھ بھی جاتی ہیں۔ اسی دوران انہوں نے ایک فلم ’شدت‘ کا ٹائٹل ٹریک ریکارڈ کرایا ہے۔
حال ہی میں انہوں نے بھارت کا دورہ بھی کیا۔ جہاں وہ دہلی اور حیدر آباد دکن میں مختلف کنسرٹس میں حصہ لے رہی ہیں۔
Discussion about this post