بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ دبنگ سلمان خان پر قاتلانہ حملہ ناکام ہوگیا، شارپ شوٹر اداکار کے گھر تک آپہنچا اور سلمان خان اور والد سلیم خان کو قتل کرنے کی خونی سازش بھی رچی۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ سلمان خان کو مبینہ طور پر قتل کرنے والے شارپ شوٹر کی شناخت وکرم ابرار کے نام سے ہوئی جو کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کا قریبی ساتھی ہے۔ وکرم ابرار کے پاس سے ایک خاص ہاکی کیسنگ میں چھپے ہوئےچھوٹےبور ہتھیارتھا، جس کی مدد سے وہ اداکار کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جس دن سلمان خان کو قتل کیے جانے کے لیے شوٹرز گھر کے باہر پہنچے اس دن سلمان خان کے ساتھ ممبئی پولیس کا ایک دستہ موجود تھا اور سلمان خان کے گھر کے باہر کوئی عوامی تقریب بھی جاری تھی، گہما گہمی سے شوٹر اور ساتھی گھبرا گئے اور سلمان خان کو اس دن قتل کرنے کا ارادہ ترک کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ لارنس بشنوئی کی جانب سے بھیجے گئے شوٹرز پولیس کے ہاتھوں پکڑے جانے سے خوفزدہ تھے۔ یاد رہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل سے منسلک لارنس بشنوئی گینگ کے تین ارکان نے سلمان خان کے قتل کی سازش کی ہے اور انہیں میں سے ایک نے ان کے والد تک دھمکی آمیز خط پہنچایا تھا۔
Discussion about this post