وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں گورنر راج سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا، 24 مارچ سے 3 اپریل تک ملکی سیاست کے اہم دن ہوں گے۔ شیخ رشید کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جو 2 گھنٹے جاری رہا، راولپنڈی میں ہونے والے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے چاروں میچز لاہور میں ہوں گے اور اپوزیشن اپنا جلسہ کرے گی، 27 کو عمران خان اپنا جلسہ بھی کریں گے، آصف زرداری نے اپنے اراکین کو ووٹنگ کے دن حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی، اسی طرح کا فیصلہ وزیراعظم نے بھی کیا۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس ملک میں ایک ہی لیڈر ہے وہ ہے عمران خان ہے، شیخ رشید ہر وقت عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے، جو لوگ پیسوں کے لئے جا چکے ہیں انہیں بھی کہتا ہوں واپس آجاو، وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم پر سیکیورٹی کی ذمہ داریاں ہیں، 21 سے 2 مارچ تک چھٹی ہوگی، 23 مارچ کو پریڈ ہوگی۔ شیخ رشید نے ڈی چوک پر ہونے والے جلسے اور تحریک عدم اعتماد سے متعلق قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق کہا کہ پی ٹی آئی کے اراکین کو کہتا ہوں اپنے علاقوں کو دیکھیں اور واپس آجائیں، ووٹنگ کس وقت ہوگی اس کا فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے، ڈپٹی کشمنر کو کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کے جلسے کے لیے الگ الگ مقام تعین کرلیں، تصادم کی طرف معاملہ نہیں جانا چاہیے، حالات سیاسی تصادم کے متقاضی نہیں ہیں۔
Discussion about this post