بالی وڈ اسٹار سویرا بھاسکر نے اُس وقت ہلچل مچادی، جب مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی ممبئی میں پریس کانفرنس کرکے بس اٹھنے والی تھیں۔ اس موقع پر سویرا بھاسکر نشست سے کھڑی ہوئیں اور مائیک پکڑ کر انہوں نے باشعور فنکاروں کے ساتھ ہونے والی مودی حکومت کی ناانصافیوں اور زیادتیوں کا پردہ چاک کرنا شروع کیا۔ سویرا بھاسکر کا کہنا تھا کہ اِ س وقت مہاراشٹر اور اترپردیش میں فنکار خوف زدہ اور سہمے سہمے ہیں۔ کیونکہ یوگی ادیتیہ ناتھ کی حکومت اترپردیش میں فنکاروں، صحافیوں اور سماجی کارکنوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر اتری ہوئی ہے۔ فنکار وں کے اظہار رائے پر مکمل پابندی ہے۔ سویرا بھاسکر نے اسٹینڈ اپ کامیڈین منورفاروقی کاتذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں ایسی ملیں کہ وہ شوز کیا اس شعبے کو ہی خیر باد کہہ گئے۔ سویرا بھاسکر کے مطابق یوگی ناتھ کی حکومت ہر فنکار پر بغاوت کے مقدمات لگا رہی ہے کیونکہ وہ انتہا پسند اور متعصب مودی حکومت پر تنقید جو کرتے ہیں۔ بالی وڈ اداکارہ نے دبنگ لہجے میں کہا کہ وہ جب کسی مظلوم کے لیے آواز بلند کرتی ہیں تو سوشل میڈیا پر ان کے خلاف مورچہ بنالیا جاتا ہے لیکن وہ ان سب باتوں سے ڈرتی نہیں ہیں۔ سویرا بھاسکر نے تنگ نظر مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ غداری کے الزامات کو ’بھگوان کا پرشاد‘ سمجھ کربانت رہی ہے۔ ہندوتوا سوچ کی دہشت گرد تنظیمیں فنکاروں، صحافیوں اور سماجی کارکنوں کے خون کی پیاسی ہے۔جبھی ان کا کیرئیر داؤ پر لگا ہوا ہے۔
During #MamataBanerjee‘s interaction with civil society members in Mumbai, actor #SwaraBhasker, in presence of Javed Akhtar, #MunawarFaruqui and others, complained of ‘arbitrary distribution of UAPA’ by the ruling dispensation.
Read more here: https://t.co/Tk250w0Yh4 pic.twitter.com/I0wWf2lOLs— The Quint (@TheQuint) December 2, 2021
متا بینرجی نے سویرا بھاسکر کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور اس بات کا اعلان کیا کہ وہ خود آزادی رائے کے اظہار کی حامی ہیں۔ سویرا بھاسکر کی سچی اور کڑوی حقیقت انتہا پسند بھارتیوں کو آگ بگولہ کیے ہوئے ہے۔ جبھی انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر سویرا بھاسکر کی کردار کشی کی مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
نفرت جیت گئی، فن کار ہار گیا،منورفاروقی نے اسٹینڈ اپ کامیڈی کو خیر باد کہہ دیا
Discussion about this post