تحریک انصاف نے لانگ مارچ میں متوقع گرفتاریوں کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی تھی، جسے اب رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراضات لگا کر واپس کردیاہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ اس معاملے پر ہی اپنا فیصلہ دے چکی ہے۔ درخواست گزار کی طرف سے متعلقہ فورم سے رابطہ نہیں کیا گیا اور اس کی وجہ بھی نہیں بتائی گئی۔ درخواست کے پیراگراف 4، 5 ۔12 اور 14 میں متنازعہ معاملات کو موضوع بحث لایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے بدھ کو سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حکومت کو لانگ مارچ پر تشدد اور کارکنوں کی گرفتاریوں سے روکا جائے اور عدالت اس سلسلے میں حکم دے۔ درخواست کے مطابق رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپہ مارنے سے روکا جائے، مارچ کا راستہ روکنے کے لیے رکاوٹیں ہٹائی جائیں اور راستے کھولے جائیں۔، اور احتجاج کیلئے آنے والوں کیخلاف کسی قسم کا کوئی ایکشن یا کاروائی نہ جائے۔ جمہوری مطالبات کو حاصل کرنے کیلئے شہری احتجاج کا حق رکھتے ہیں، سپریم کورٹ شہریوں کے حقوق کے محافظ کے طور پر کردار ادا کرے۔
اسی بارے میں مزید پڑھیں:
Discussion about this post