دبئی میں کھیلے جانے والے پاک افغان میچ میں مرکز نگاہ جہاں آصف علی بنے، وہیں تماشائیوں کے ساتھ بیٹھے سابق پاکستانی کپتان اور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی بھی ذرائع ابلاغ ہی توجہ حاصل کرگئے۔
شاہد آفریدی پاکستانی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے میدان میں تھے جبکہ اُن کے ساتھ اُن کی بیٹیاں بھی پاکستانی جیت پر خوشی سے نہال تھیں۔
آفریدی کے ہر انداز کو کیمرے کی آنکھ میں قید کیا گیا۔میچ کو ختم ہوئے کئی گھنٹے بیتے لیکن پاکستان سمیت بھارت میں ’شاہد آفریدی‘ کے نام کا ہیش ٹیگ گردش میں ہے۔ جو اس جانب اشارہ کرتا ہے کہ بوم بوم آفریدی کی مقبولیت بھارت میں بھی ویسے ہی ہے، جیسے پاکستان میں۔
ایک صارف احسان چراغ کے مطابق سب کی نگاہیں بس بوم بوم آفریدی پر ہیں۔
#PakvsAfg
All eyes on Boom Boom Shahid Afridi 😍#PakvsAfghanistan #shahidafridi pic.twitter.com/IT7x2Ib2vP— Ehsaan Chiragh (@EhsaanChiragh) October 29, 2021
ایک صارف سالار نے شعیب ملک کی وہ ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ اسٹینڈ میں بیٹھے شاہد آفریدی کو دیکھ کر سلام کرنے کے لیے آتے ہیں۔
Moment of the Day
Shoaib Malik comes and Salute to Superstar Shahid Afridi
Malik: mere murshad #PakvsAfg #T20WorldCup21#shoaibmalik #shahidafridi pic.twitter.com/JLoWLVYxId— Salaar (@Mr_Kharous) October 30, 2021
ثمینہ صدیقی کے مطابق شاہد آفریدی کھیل نہیں رہے لیکن تماشائی اب بھی انہیں دیکھ کر پرجوش ہوجاتے ہیں۔
not even playing still gets the loudest cheer from the fans, Shahid afridi
#shahidafridi 🙏🇵🇰 pic.twitter.com/jyXmENFyjL— Samina siddiqui🥀🌺 (@Saminasiddiqu20) October 29, 2021
سمیر نے شاہد آفریدی کی تصاویر لگا کر لکھا کہ ’گیم چینجر تو یہاں ہیں۔‘
The Game Changer is Here 🔥😍#PakvsAfg #shahidafridi pic.twitter.com/ARz56u8kir
— 👑$@m££R😈 (@abdul__sami__) October 29, 2021
خود شاہد آفریدی نے ایک ٹوئٹ کرکے لکھا کہ ’کبھی کھیل کر انجوائے کیا اور اب انہیں دیکھ کر انجوائے کررہے ہیں۔‘
Once enjoyed playing, now enjoying watching them play 😍 pic.twitter.com/bd1CLfzkhD
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) October 29, 2021
Discussion about this post