فلم بینوں سے لے کر فلمی شائقین تک ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ بڑے پردے پر بالی وڈ بادشاہ شاہ رخ اور دبنگ خان کو ایک ساتھ فلم میں کام کرتا دیکھے، ان کی یہ خواہش ایک حد تک پوری بھی ہوجاتی ہے دونوں اداکار کرن ارجن کے بعد بیشتر فلموں میں مختصر کرداروں میں نظر آچکے ہیں لیکن اس بار خبریں ہیں کہ شاہ رخ خان اور سلمان خان ایک ساتھ بہت جلد یش راج بینر کے سائے تلے فلم کرنے جارہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان اور سلمان خان کی فلم کی کہانی کو ادتیا چوپڑا لکھ رہے ہیں تاہم فلم ابھی سوچا نہیں گیا جبکہ اس فلم میں ہریتک روشن بھی نظر آئیں گے۔ اس فلم کی کہانی رواں سال کے آخر میں شاہ رخ خان اور سلمان خان کو سنائی جائے گی اور فلم کی شوٹنگ 2023 کے آخر یا 2024 کے اوائل میں شروع کی جائے گی، دونوں بالی ووڈ ستاروں کی فلم کرن ارجن کے بعد یہ پہلی پوری ایک ساتھ فلم ہوگی۔
اس سے قبل شاہ رخ خان اور سلمان خان ہم تمھارے ہیں صنم، دشمن دنیا کا، کچھ کچھ ہوتا ہے، ہردل جو پیار کرے گا، اوم شانتی اوم، ٹیوب لائٹ اور زیرو میں مکمل اور مختصر کردار ادا کرچکے ہیں۔
یاد رہے کہ 2023 میں شاہ رخ خان کی آنے والی نئی فلم پٹھان میں سلمان خان جبکہ سلمان خان کی ٹائیگر 3 میں شاہ رخ مختصر کردار میں نظر آئیں گے۔
Discussion about this post