ممبئی میں اُس وقت ہلچل مچ گئی جب بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان سمیت 8افراد کو بھارتی نارکوٹکس بیورو نے گرفتار کرلیا۔ان افراد پر الزام ہے کہ وہ بحری کروز میں ایک پارٹی کے دوران منشیات کا استعمال کررہے تھے۔ این سی بی کا کہنا ہے کہ انہوں نے خفیہ اطلاع پر رات میں کروز پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود پارٹی میں کئی افراد منشیات کا دھڑلے سے استعمال کررہے تھے۔
بحری جہاز سے بڑی مقدار میں منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔پارٹی میں شامل خواتین کے پرس سے بھی منشیات ملی ہے۔ بھارتی نارکوٹکس بیورو کا کہنا ہے کہ آریان، شاہ رخ خان کے بیٹے ہیں تو کیا، منشیات کے استعمال کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ آریان کے علاوہ جو نوجوان حراست میں لیے گئے ہیں، وہ زیادہ تر شہرت یافتہ بزنس مین کے بیٹے یابیٹیاں ہیں۔
این سی بی کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں 2خواتین بھی شامل ہیں۔ منشیات کے استعمال پر ان افراد کے خلاف باقاعدہ پرچہ بھی کٹ گیا ہے۔ جبکہ تفتیش کی جارہی ہے کہ ان نوجوانوں کو منشیات کی فراہمی کون سے ڈیلر کررہا ہے۔
#WATCH | Narcotics Control Bureau (NCB) detained at least 10 persons during a raid conducted at a party being held on a cruise in Mumbai yesterday
(Visuals from outside NCB office) pic.twitter.com/yxe2zWfFmI
— ANI (@ANI) October 2, 2021
بیٹے کی گرفتاری پر شاہ رخ خان اور گوری خان کوشش میں ہیں کہ کسی طرحۤۤ ۤآریان کو ضمانت مل جائے لیکن نیشنل نارکوٹکس بیورو جو فلم اسٹارز میں منشیات کے استعامل کے خلاف سخت ایکشن لے رہی ہے ۔ اُس نے آریان سمیت 8 افراد پر ٹھوس مقدمہ بنایا ہے۔
Discussion about this post