وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے وزیر مواصلات مراد سعید کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شریف خاندان پر 25ارب کی کرپشن کا الزام لگادیا۔ اُن کا کہناتھا کہ جب لاہور اسلام آباد موٹر وے کا معاہدہ ہورہا تھا، اُسی عرصے کے دوران لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس خریدے جارہے تھے۔ فواد چوہدری کے مطابق موٹر وے پر ڈائیو کمپنی کو صرف 2ارب ڈالر ہم نے سود کی مد میں ادا کیے۔ نون لیگ نے سڑکوں کی آڑ میں کرپشن کا کاروبار گرم کیا، یہی وجہ ہے ملکی معیشت کمزور ہوتی گئی۔ نون لیگ کی کرپشن کے سلسلے میں پیسہ پاکستان میں نہیں بلکہ ملک سے باہر شریف خاندان کے بینک کھاتوں میں جارہا تھا۔ شریف خاندان نے سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے تو شروع کیے لیکن دھڑا دھڑ کمیشن کے نام پر کرپشن بھی خوب کی۔ پاپڑ والے کے اکاؤنٹ سے 25ارب روپے نکلے۔ زرداری اور شریف خاندانوں نے سڑکیں بنا کر پیسہ بنایا۔ دونوں نے یہ پیسہ لندن، پیرس اور روس میں چھپایا ہوا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اعلان کیا کہ کرپشن کا یہ معاملہ اب پارلیمنٹ اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں اٹھائیں گے۔
ملکی سیاسی خبروں کے لیے مزید جانیں :
شفاف الیکشن کا مطالبہ الیکشن کمیشن، عدلیہ اور تمام اداروں سے ہے،شہباز شریف
Discussion about this post