صدر مملکت عارف علوی نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ہٹانے سے انکار کردیا۔ صدر کے مطابق آئین کے آرٹیکل 101 کی شق 3 کے تحت گورنر صدر کی رضا مندی تک رہے گا۔ گورنر پر بدانتظامی کا کوئی الزام ہے اور ناہی کسی عدالت سے انہیں سزا ہوئی۔ گورنر پنجاب نے ناہی آئین کے خلاف کوئی کام کیا، اسی بنا پر انہیں ہٹایا نہیں جاسکتا۔
صدر کا فرض ہے کہ آئین کے آرٹیکل 41 کے مطابق پاکستان کے اتحاد کی نمائندگی کریں۔ گورنر پنجاب کو صدر پاکستان کی منظوری کے بغیر نہیں ہٹایا جاسکتا۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ نون نے عمر سرفراز چیمہ کی جگہ گورنر پنجاب کے لیے بلیغ الرحمان کو نامزد کر رکھا ہے۔
Discussion about this post