صدر عارف علوی نے آئین کی شق 186 کے تحت سپریم کورٹ میں ریفرنس کی منظوری دے دی ہے۔ صدر نے وزیراعظم کے مشورے پر سپریم کورٹ سے رائے مانگی ہے۔ ریفرنس کچھ ارکان پارلیمنٹ کے منحرف ہونے کی خبروں اور موجوہ حالات کے پیش نظر فائل کیا جارہا ہے۔ اس سلسلے میں اٹارنی جنرل خالد جاوید خان سپریم کورٹ بھی پہنچ گئے ہیں۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کا کہنا تھا کہ صدارتی ریفرنس میں صدر کی نمائندگی کریں گے۔ بنیادی سوال یہ ہے کہ کیا منحرف اراکین تاحیات نااہل ہوں گے؟
Discussion about this post