اورآخر کار 5 دن بعد سوئیڈن کی مستعفی ہونے والی وزیراعظم میگڈالینا اینڈرسن نے ایوان سے اکثریت حاصل کرکے پھر سے یہ عہدہ سنبھال لیا ۔ میگڈالینا اینڈرسن کا تعلق سوشل ڈیمو کریٹ سے ہے، جو25 نومبر کوایوان سے بجٹ پاس کرانے میں ناکام ہوئیں۔ کیونکہ ان کے خلاف 349 کے ایوان میں سے 174 ووٹ پڑے لیکن آج انہوں نے ایوان سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کی تو ان کے حق میں اس بار 101 ووٹ پڑے جبکہ مخالفت میں 174 جبکہ 75 ارکان تو ایسے تھے جنہوں نے اس رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔
سوئیڈن کے پارلیمانی نظام میں اگر کسی وزیراعظم کے خلاف 175ووٹ ڈالے جائیں تو وہ وزیراعظم کی ذمے داری نہیں سنبھال سکتی۔ میگڈالینا اینڈرسن صرف 1 ووٹ کی بنیاد پرپھر سے وزیراعطم بن گئی ہیں۔ میگڈالینا اینڈرسن سوئیڈن کی پہلی خاتون وزیراعطم ہیں۔
اسی بارے میں مزید جاننے کے لیے کلک کریں:
چند گھنٹوں کی وزیراعظم اور پھر مستعفی
Discussion about this post