ڈراما صنف آہن کی ہر قسط جہاں مقبولیت کے کئی ریکارڈ توڑ رہی ہے وہیں ڈرامے سے جڑا ہر کردار بھی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنتا جارہا ہے۔ انہیں کرداروں میں پلاٹون کمانڈر میجر سامعہ کا بھی کردار ہے جنھوں نے حال ہی میں نشر ہونے والی قسط میں انٹری دے کر پرستاروں کو بے حد متاثر کیا۔
مداحوں کا ماننا تھا کہ ڈرامے میں باصلاحیت اداکاروں کی طرح میجر سامعہ بھی ایک منجھی ہوئی اداکارہ ہیں جو اپنی جان دار اداکاری سے ڈرامے میں جان ڈال رہی ہیں لیکن دراصل میجر سامعہ حقیقی زندگی میں ایک آئرن لیڈی ہیں۔
وہ ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں اقوام متحدہ کے مشن میں آپریشنل پلاننگ آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں اور نیلی ٹوپی پہن کر پاکستان کا نام روشن کرچکی ہے۔
میجر سامعہ کا شمار پاک فوج کی پہلی خاتون افسر میں ہوتا ہے جنہیں مشن لیول اسٹڈیز ، تجزیہ میں شاندار اور غیر معمولی کارکردگی پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ (ایس آر ایس جی) کا سال 2019 کے سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔
مزید پڑھیں:
Discussion about this post